نیلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)ریشیاں لیپہ روڈ شدید برفباری اور برفانی تودوں کے باعث مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج دوپہر 12 بجے کے قریب سڑک متعدد مقامات پر گلیشیئرز گرنے کی وجہ سے بلاک ہوگئی۔ تین گاڑیاں جو ریشیاں سے لیپہ کے لیے روانہ ہوئی تھیں، وہ کلومیٹر نمبر 9 پر برفانی تودہ گرنے کے باعث رک چکی ہیں۔
عملہ شاہرات نے چین ڈوزر کی مدد سے راستہ کھولنے کی کوشش کی، لیکن دوران صفائی اچانک ایک اور گلیشیئر آگیا، جس کے باعث چین ڈوزر بھی برف میں پھنس گیا۔ خوش قسمتی سے اوپریٹر شبیر بحفاظت بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔
ذرائع کے مطابق،برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دو گاڑیاں پھنس گئ جنہے پاک فوج اور محکمہ شاہرات کی جانب سے ریسکیو کرتے ہوے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا،برفانی تودہ گرنے کے باعث وادی لیپہ کا زمینی رابطہ منقطع ،عوام علاقہ کی جانب سے پاک فوج اور محکمہ شاہرات کا شکریہ ادا کیا گیا
عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مشینری کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے مڈوے میں پاک فوج کے کیمپ میں پناہ لیں اور موسم کی بہتری کا انتظار کریں۔ ڈرائیور حضرات کو بھی گاڑیاں محفوظ جگہوں پر پارک کر کے واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مزید کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں 3 فٹ یا اس سے زائد برف پڑ سکتی ہے۔ ایسے حالات میں سڑک کی بحالی کے لیے ایک دن سے زیادہ وقت درکار ہوگا۔
واضح رہے کہ اس وقت وادی میں ڈیڑھ فٹ جبکہ ٹاپ پر کئی مقامات پر فٹوں کے حساب سے برف پڑ چکی ہے، جس کے باعث مزید برفانی تودے گرنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔
راجہ مسرور، ایس ڈی او ہائی وے جہلم ویلی نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آن لائن فراڈ ، بھمبر ضلعی انتظامیہ کا نوٹس، عوام کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری