وادی لیپہ(کشمیرڈیجیٹل)وادی لیپا میں شدید برفباری اور برفانی تودے گرنے کے پیش نظر انتظامیہ اور محکمہ شاہرات نے شہریوں کو ریشیاں لیپہ روڈ پر سفر کرنے سے سختی سے منع کیا تھا۔ لیکن چند خود غرض ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ہدایات کو نظر انداز کر کے معصوم عورتوں، بچوں اور دیگر مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔
ضلعی انتظامیہ نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے بروقت وارننگ جاری کردی اور عوام کو خطرات سے آگاہ کردیا مگر چند ٹرانسپورٹرز اپنے معمولی فائدے کیلئے دوسروں کی قیمتی جانوں سے کھیلنے لگے ، عوامی حلقوں کا حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
ٹرانسپورٹ مالکان کی لاپرواہی نے نہ صرف اپنی جانوں بلکہ ریسکیو ٹیموں اور محکمہ شاہرات کے عملے کو بھی شدید مشکلات میں ڈال دیا۔وہاں پاک فوج اور انتظامیہ وقت پر نہ پہنچتے تو پھنسے افراد کی زندگیاں دائو پر لگ چکی تھیں۔
اس حوالے سے عوامی حلقوں میں سوالات اٹھنے لگے کہ کیا ایسے غیر ذمہ دار افراد کو کھلی چھوٹ دی جانی چاہیے کہ وہ قانون کو توڑ کر اپنی من مانی کریں اور دوسروں کی زندگیاں داؤ پر لگائیں؟ انتظامیہ ہر حال میں عوام کی حفاظت کے لیے کام کر رہی ہے، لیکن کیا عوام کی ذمہ داری نہیں کہ وہ ان ہدایات پر عمل کریں جو انہی کی حفاظت کے لیے دی جاتی ہیں؟
اس حوالے سے عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اپنی ضد، لاپرواہی اور خود غرضی کی بنا پر دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کی جرات نہ کرے۔ کیا اب وقت نہیں آ گیا کہ ہم اداروں پر الزام تراشی کے بجائے ان غیر ذمہ دار افراد کا احتساب کریں؟
آزاد کشمیر میں نادرا موبائل رجسٹریشن وینز کے دوروں کا شیڈول جاری