پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ و سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حلقہ کوٹلہ سے پارٹی کی نامزد ٹکٹ ہولڈر محترمہ نورین عارف کو بھرے جلسے میں اپنے ساتھ کھڑا کر کے تمام کارکنان کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی جماعت کی ٹکٹ ہولڈر کی کامیابی کے لیے بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بھرے جلسے کے دوران محترمہ نورین عارف کا ہاتھ پکڑ کر ان کی سیاسی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ نورین عارف انتہائی مضبوط اعصاب کی مالک شخصیت ہیں اور وہ آزاد کشمیر کی واحد خاتون ہیں جو ڈائریکٹ الیکشن لڑ کر ایوان اور اسمبلی تک پہنچتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا آزاد کشمیر کے لیے تاریخی پیکیج: 5 ہزار لیپ ٹاپس، 10 الیکٹرک بسیں اور 15 کلینکس آن ویلز دینے کا اعلان
یونیورسٹی گراؤنڈ مظفرآباد میں کارکنان کا جوش و خروش:
یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقدہ اس عظیم الشان جلسے کے دوران سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور ٹکٹ ہولڈر محترمہ نورین عارف نے پنڈال میں موجود کارکنوں کا جوش و خروش دیکھ کر ہاتھ ہلا کر ان کے جذبے کا جواب دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔




