ڈڈیال کی سیاست میں بڑا سیاسی تحرک سامنے آیا ہے جہاں سابق وزیر چوہدری مسعود خالد کو ایک بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے اور گنچوڑ کا سیاسی منظر نامہ یکسر تبدیل ہو گیا ہے۔ گنچوڑ کی معروف شخصیت اور سابق کونسلر حاجی غلام مصطفیٰ نے چوہدری مسعود خالد کے ساتھ اپنا دیرینہ سیاسی تعلق ختم کر کے سابق وزیر حکومت و ایم ایل اے چوہدری اظہر صادق کی قیادت پر کامل اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ حاجی غلام مصطفیٰ نے درجنوں خاندانوں کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا بھی اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر مقامی کونسلر عادل حسین مغل، حاجی طالب حسین، عبدالوحی، بابر حسین، شفقت علی، محمد اعظم، عبدالحفیظ، عامر محمود، محمد جمیل، محمد جہانگیر، محمد زاہد، عبدالمجید، حاجی کرامت، محمد وسیم، نثار عباس، ظفر اقبال، سکندر علی، شوکت علی، غضنفر علی، محمد گلزار اور اخلاص الحق نے بھی مسلم لیگ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر اسمبلی الیکشن2026کے شیڈول میں ترمیم ، الیکشن کمیشن کا اعلان
تقریب میں اہم سیاسی شخصیات کی شرکت:
اس اہم سیاسی تقریب کے موقع پر سابق وزیرِ حکومت اور رکنِ قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) چوہدری اظہر صادق کے ساتھ ضلع کونسلر چوہدری اللہ دتا، چوہدری ارشد خادم آباد، ذوالفقار بھٹو، چوہدری انصار اقبال، کونسلر چوہدری سہیل الطاف سمیت دیگر معزز اور اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔




