پی پی پی کو بڑا سیاسی جھٹکا: بانی رہنما سید سرور حسین شاہ کا 50 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما سید سرور حسین شاہ اور ان کی پوری فیملی نے پی پی پی کے ساتھ اپنی نصف صدی (50 سالہ) پرانی سیاسی رفاقت باقاعدہ طور پر ختم کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔

سیاسی میدان میں اس اہم پیشرفت کے بعد سید سرور حسین شاہ اور ان کے اہلخانہ نے چوہدری اظہر صادق کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاچھیوٹ سے اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل،احمد صغیر کی حمایت کا اعلان

اس اہم سیاسی موقع پر اور حمایت کے باضابطہ اعلان کے وقت سید مسرت حسین شاہ، سید مدثر حسین شاہ، سید ابرار حسین شاہ اور فہیم تاج بھی موجود تھے۔ تمام شخصیات نے اس موقع پر یک زبان ہو کر چوہدری اظہر صادق کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی میں ان کے ساتھ شان بشانہ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھمبر میں انتخابی جلسے سے امیر مقام کا خطاب، مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو متحرک ہونے کی ہدایت