مریم نواز،نوازشریف کا جلسہ گاہ میں انتظار کرنیوالے چچا کو2کروڑ دینے کا اعلان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں طویل انتظار کرنیوالے بزرگ شہری (چچا) کی محبت اور وفاداری کے اعتراف میں ایک، ایک کروڑ روپے دینے کا بڑا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق، مظفرآباد میں منعقدہ جلسہ گاہ میں ایک ضعیف العمر بزرگ شہری تپتی دھوپ اور طویل وقت کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی ایک جھلک دیکھنے اور استقبال کیلئے جلسہ گاہ میں پہنچ گئے

مزید یہ بھی پڑھیں:، آزادکشمیر اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب، آزادکشمیر کا 10 گنا بجٹ بڑھائیں گے ،نوازشریف

ان کے اس جذبے اور طویل انتظار کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں اور قیادت تک پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھی انہیں طویل انتظار پر سراہااور ایکس پر تہنیتی پیغام میں لکھا ۔

بزرگ شہری کی اس والہانہ محبت سے متاثر ہو کر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق وزیراعظم نے فوری طور پر ان کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اپنی اور پارٹی کی طرف سے الگ الگ ایک، ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا جس کے بعد اس خوش نصیب بزرگ کو مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے کا تحفہ دیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر عام انتخابات 2026: الیکشن شیڈول میں ترمیم، 3 مراحل میں پولنگ کا نیا شیڈول جاری

پارٹی ذرائع کے مطابق، مریم نواز اور سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسے مخلص اور وفادار کارکن ہی پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں قیادت کا ساتھ دیا اور آج بھی ان کی محبت بے مثال ہے۔

اس غیر متوقع اور بھاری مالی امداد کے اعلان پر جلسہ گاہ میں موجود کارکنوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ یا جہاں کئی لوگ اسے غریب پروری اور کارکن کی قدردانی قرار دے رہے ہیں۔