پیپلزپارٹی میں پھوٹ، دیوان چغتائی کے ساتھیوں کا شفیق کاظمی پر حملہ، تصادم کا خطرہ

ہٹیاں بالا(کشمیر دیجیٹل)پیپلزپارٹی ہٹیاں بالا میں پھوٹ پڑ گئی ، پیپلزپارٹی میں دو دھڑے آمنے سامنے آگئے ۔

ذرائع کے مطابق وزیرتعلیم دیوان علی چغتائی کے کار خاص اے ڈی ماجد خلیل کے بھائی واجد خلیل نے اپنے ساتھیوں سمیت منحرف دھڑے کے سربراہ شفیق کاظمی اوران کے ساتھی سجاد شاہ پر حملہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق واجد خلیل نے اپنے ساتھیوں سمیت اتنا شدت سے حملہ کیا کہ منحرف گروپ کے عہدیدار سنبھل نہ سکے اور ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہوگئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم اور کاغان میں کلاؤڈ برسٹ، سیلابی ریلے میں دکانیں، مکانات اور سڑکیں بہہ گئیں

شدید زخمیوں میں شفیق کاظمی ، سجاد شاہ شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سے 35سالہ رفاقت توڑنے پر دیوان علی چغتائی نے اپنے غنڈوں کے ذریعے شفیق کاظمی پر حملہ کرودیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق یہ ماجد خلیل کا ساتھیوں سمیت شفیق کاظمی پر حملہ پیپلزپارٹی سے 35سالہ رفاقت توڑنے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری رشید کی حمایت کرنے پر کیا گیا ۔

پیپلزپارٹی کے غنڈدوں کا حملہ گوجر بانڈی بازار میںسینئر سیاسی رہنما شفیق کاظمی اوران کے ساتھی سجاد شاہ پر کیا گیا،ڈنڈوں،مکوں،پتھروں کے آزادانہ استعمال کے علاوہ گالم گلوچ،دھکے،دھمکیاں دی گئیں۔

اس حملے میں ۔شفیق کاظمی معمولی زخمی ہوگئےجبکہ سجاد شاہ پتھر لگنے سے شدید زخمی ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ۔علاقہ میں شیدید کشیدگی،بڑے تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم دیوان چغتائی کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ دیئے جانے کےفیصلے کے بعد پیپلز پارٹی سے 35 سالہ وابستگی ہونے کے باوجود پارٹی کی سنٹرل ایگزیگٹیو کونسل سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ کی حمایت پر شفیق کاظمی پرپیپلزپارٹی کے غنڈوں نے حملہ کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میاں نواز شریف اور مریم نواز کل مظفرآباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے؛ شاہ غلام قادر کا ویڈیو پیغام

سینئر سیاسی رہنماء سید شفیق کاظمی اپنے عزیز سجاد شاہ کے ہمراہ گھر سے گوجر بانڈی بازار آرہے تھے کہ وزیر تعلیم دیوان چغتائی کے دست راست اے ڈی محکمہ تعلیم ماجد خلیل کے چھوٹے بھائی واجد خلیل،صابر کوہستانی،کاشی گکھڑ اور مستری فرید نے ڈنڈوں،مکوں،پتھروں سے حملہ کردیا۔

حملے کے نتیجہ میں شفیق کاظمی اوران کے عزیز سجاد شاہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق حملہ آووروں نے گالم گلوچ کے ساتھ دھمکیاں بھی دیں اور کہا کہ یہ علاقہ دیوان چغتائی کا ہے،فاروق حیدر،چوہدری رشید،مسلم لیگ کے حامیوں پر عرصہ حیات تنگ کردیں گے۔

اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سخت کشدگی پائی جاتی ہے کسی بھی وقت بڑے ناخوشگوار واقعہ کا اندیشہ ہے،سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان،ممبر اسمبلی چوہدری رشید نے سید شفیق کاظمی،سجاد شاہ پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی،انہیںفوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے

،دوسری طرف عوام علاقہ گوجربانڈی نے بھی سید شفیق کاظمی،سجاد شاہ پر حملہ کو گھٹیا اقدام قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے-