مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل) تھانہ پولیس سٹی نے مظفرآباد سٹی ایریا میں موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ میں شامل 2ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے چوری کیا گیا ہنڈا125 برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان نے پچھلے ایک سال کے دوران مظفرآباد سٹی ایریا بالخصوص سی ایم ایچ روڈ سے متعدد موٹر سائیکل چوری کر کے گڑھی حبیب اللہ اور بالاکوٹ کے علاقوں میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔
سٹی پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ایک ہنڈا 125 سیلف سٹارٹ موٹر سائیکل بالاکوٹ سے برآمد کر لیا۔
برآمد شدہ موٹر موٹر سائیکل چڑکپورہ مظفرآباد کے سکونتی حبیب نامی نوجوان کا نکلنے پر مالک کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔
ملزمان کے انکشافات پر دیگر چوری شدہ موٹر سائیکلز کی برآمدگی کیلئے سٹی پولیس کی ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں ۔ مزید موٹر سائیکل برآمد ہونے پر فوری مالکوں کے حوالہ کئے جائیں گے۔
ملزمان کی تعلق کہاں سے ہے اور ان کی شناخت کیا ہے، پولیس کی طرف سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
گروہ کی گرفتاری پر ایس ایس پی سید ریاض حیدر بخاری ، ڈی ایس پی سٹی راجہ پرویز حمید اور ایس ایچ او سٹی راجہ سہیل خان اور ان کی جملہ ٹیم کو شاباش کے ساتھ کلاس ون سرٹیفکیٹ دئیے جانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس موبائل ایپ سے چیکنگ،173اشتہاری ومفرور گرفتار،155 چوری شدہ گاڑیاں برآمد