لاہور (کشمیر ڈیجیٹل )وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی پاکستان کے ساتھ غداری کی اور اسے بدنام کرنے کی کوشش کی، رسوائی اور ناکامی ہمیشہ اس کا مقدر بنی۔ ؎
انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ یہاں تھمے گا نہیں، آپ کو جواب دینا ہوگا اور قوم سمیت شہدا کے خاندانوں سے معافی مانگنی ہوگی۔ آج کل یہ نیا ٹرینڈ بن گیا ہے کہ جس کا دل چاہتا ہے، وہ شہداء پر بات کرنا شروع کر دیتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان سفارتی سطح پر کامیاب اور امن کا علمبردار بن کر ابھرا ہے: عطا تارڑ
آپ شہداء کے بچوں اور ان کے گھر والوں سے جا کر پوچھیں کہ جب مائیں شہادت کی دعائیں مانگ کر اپنے بچوں کو رخصت کرتی ہیں، تو کیا اس کی کوئی قیمت ہو سکتی ہے؟ کیا کوئی اس کا مول دے سکتا ہے؟ ایسی سوچ سراسر قابلِ مذمت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا کردار ثالث کے طور پر ابھرا ہے، بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے: عطا تارڑ
ہم سمجھتے ہیں کہ سیاست کے لیے ریاست کی بے توقیری کرنا ناقابلِ معافی ہے۔ نورین نیازی کی بھی یہی کوشش تھی کہ انڈین میڈیا اس بات کو اٹھائے تاکہ وہ اپنے ہی ملک کے خلاف بات کر سکیں۔ اس پر کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔




