جنیوا( کشمیر ڈیجیٹل) اقوام متحدہ کے 58ویں اجلاس کے موقع پر جنیوا میں بروکن چیرپرکشمیریوں نے بڑاحتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
اجلاس میں کشمیری وفد نے شرکت کی اور شرکاء کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔کشمیری رہنمائوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے۔
اس موقع پر چیئرمین کشمیر انٹرنیشنل پیس فورم یورپ زاہد اقبال ہاشمی کی زیرقیادت پیرس سے وفد نے شرکت کی۔
مقرین نے بھارتی فوج ہمارا کشمیر چھوڑ دو، ظلم و ستم ہائے ہائے اور دیگر بھارت مخالف نعرے لگائے۔
زاہد اقبال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا کہ بھارت بات چیت کے ذریعے مسئلے کا پر امن حل تلاش کرے تاکہ خطے میں امن قائم کیا جا سکے لیکن بدقسمتی سے مودی نے ایسا نہیں کیا اور مقبوضہ وادی میں قتل و غارت عروج پر ہے، کشمیر کی ڈیموگرافی تبدل کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کا نام تبدیل کیا جا رہا ہے۔ مسلمانوں کی آبادی کم کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔
زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں کا پاس کرتے ہوئے اس مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم چھپانے کیلئے بیرون ممالک سے جانے والوں کو ادھر جانے کی اجازت اسی لئے نہیں دیتا، انکا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو آزادی ملنی چاہیے۔
اس موقع پر مظاہرین سے ملک اویس، امجد یوسف، غلام محمد صفی، پرویز شاہ، الطاف وانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق دلائے۔
انسنانی حقوق کے کمشنر نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم ویلی میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن،عوام سراپا احتجاج، شاہراہ سرینگر بلاک کردی