آزادکشمیر میں 9کمپنیوں کاگھی وآئل غیر معیاری ہونیکا انکشاف،سٹاک ضبط کرنیکا حکم

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ خوراک آزادکشمیر نے ریاست بھر میں فروخت ہونے والے غیرمعیاری گھی /آئل کی عوامی شکایات پرنوٹس لیتے ہوئے ضلعی افسران کو پڑتال کی ہدایت کردی ہے۔

محکمہ خوراک نے9 کمپنیوں کے گھی اور آئل کو غیر معیار قرار دیتے ہوئے سٹاک ضبط کرنیکا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خوراک آزادکشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آزادکشمیر میں فروخت ہونے والی گھی/آئل کے غیر معیاری ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔

جملہ ضلعی افسران اپنے اپنے اضلاع میں گھی اور آئل کمپنیوں کی پڑتال کریں اوربدوں لائسنس واجازت نامہ کام کرنیوالی کمپنیوں کے سٹاک فوری ضبط کئے جائیں ۔

محکمہ خوراک کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جن کمپنیوں لائسنس اور اجازات نامے موجود ہیں ان کی پروڈکٹس کی بھی فوری ٹیسٹنگ کرائی جائے۔

محکمہ خوراک کی جانب سے مظفر آباد، جہلم ویلی، نیلم، باغ، حویلی، راولاکوٹ، سدھنوتی ، کوٹلی ، میرپور، بھمبر کے افسران کے نام مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

غیرمعیاری گھی اور آئل میں زم زم ، مومن ، لذت، چیئرمین ، صفرا،امن پسند،افضل، پرچم اور حمیدہ انڈسٹری( کرن بناسپتی شامل ) ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: باغ، دیسی گھی کی آڑ میں بڑا فراڈ بے نقاب، فیکٹری سیل ، مالک گرفتار کرلیا

Scroll to Top