سوشل میڈیا پر جموں کشمیر کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے متعلق گردش کرتی خبریں سراسر جھوٹ پر مبنی

سوشل میڈیا پر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر عائد پابندی اور کالعدم اسٹیٹس سے متعلق متعدد تصاویر اور خبریں تیزی سے شیئر کی جا رہی ہیں۔ ان وائرل ہونے والی تصاویر اور دعووں میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفیکیشن واپس لے کر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر گردش کرنے والی ان تمام تصاویر اور بریکنگ نیوز کی میں ذرا برابر بھی صداقت نہیں ہے۔ یہ تمام مواد مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے جسے بعض عناصر کی جانب سے مخصوص پروپیگنڈا مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ عوامی حلقوں میں غلط معلومات پھیلائی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم ایکشن کمیٹی کی ہڑتالوں پر عوامی تشویش، آزاد کشمیر میں ٹورازم انڈسٹری کو کروڑوں کا نقصان

فوٹو شاپ اور جعلی سازی کا انکشاف:

تحقیقات اور شواہد کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کیا جانے والا یہ مواد سراسر فیک نیوز (جعلی خبر) ہے۔ ان تصاویر کو مختلف ڈیجیٹل ٹولز اور فوٹو شاپ سافٹ ویئر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے تاکہ دیکھنے والوں کو یہ بالکل سچی بریکنگ نیوز لگیں، حالانکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جھوٹے پروپیگنڈے کا مقصد:

عوامی حلقوں کو اس قسم کی فیک نیوز اور پروپیگنڈے سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ تصاویر صرف جھوٹ پھیلانے کی ایک دانستہ کوشش ہیں۔ واضح رہے کہ کالعدم اسٹیٹس کے خاتمے یا نوٹیفیکیشن کی واپسی سے متعلق چلائے جانے والے یہ تمام دعوے تکنیکی طور پر ایڈٹ شدہ اور من گھڑت ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے تمام انتظامات مکمل، ریٹرننگ آفیسر عباس پور کا اہم بیان