کالعدم ایکشن کمیٹی کیساتھ مذاکرات، اہم نکات پر اتفاق کی خبریں بے بنیاد قرار

کالعدم ایکشن کمیٹی کیساتھ مذاکرات، اہم نکات پر اتفاق کی خبریں بے بنیاد قرار، حکومتی ذرائع نے ایسی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔

راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد میں مقیم ایک صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ الحمداللہ ملات خوش اسلوبی سے طے پا چکے ہیں، اہم ترین نکات پر اتفاق بھی ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی کی پریس ریلیز حقائق کے منافی، قیاس آرائیوں پرمبنی ہے،سید قمر رضا

صحافی کا دعویٰ تھا کہ ریاست اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی دونوں کے لیے قابل قبول ہیں،انشاء اللہ اتوار کی شام تک میرے کشمیر میرے راولاکوٹ کا امن لوٹ آئے گا ۔سب دعا کریں کہ پھر کوئی انہونی نہ ہو۔

صحافی کا کہنا تھا کہ میں آپ کو بہت تصدیق کے بعد خبر دیتا ہوں لیکن ڈویلپنگ اسٹوری میں بعض اوقات کچھ رکاوٹیں بھی حائل ہو جاتی ہیں،ایک آدھ نقطے پر ڈیڈ لاک ہو جاتا ہے لیکن میرے رب نے چاہا تو یہاں ایسا نہیں ہوگا۔

دوسری طرف حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوئے اور نہ ہی مذاکرات ہو رہے ہیں، ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی بات چیت کیلئے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو احتجاجی دھرنا ختم کرنا ہوگااور شرپسندی میں ملوث عناصر کو سرینڈر کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبرعرفان ظفرکا کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

ذرائع کے مطابق ریاست نے ہر صورت رٹ قائم کرنے کافیصلہ کر لیا ہے اور اس پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں 15جولائی کو لانگ مارچ کی کال دینے کے بعد کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن نے دعویٰ کیا تھا کہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی اور چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشنز نمائندہ کے طور پر مذاکرات کررہے ہیں جنہوں نے اس کی تردید کردی تھی۔