حویلی کہوٹہ ،دو گروپوں کے درمیان تصادم ، متعدد زخمی، انتظامیہ خاموش

حویلی کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں جامعہ پونچھ و کالج کے طلباء کے دو گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم کا سلسلہ نہ رک سکا۔ کالج سطح سے شروع ہونی والا خونی کھیل چوک چوراہوں تک جا پہنچا ۔

گزشتہ روز پہلے جامعہ کیمپس کے باہر کالج اور جامعہ پونچھ حویلی کیمپس کے طلباء کے درمیان نوک جوک ہوئی جس نے ایسا ماحول گرمایا کہ ہر طرف ڈنڈے برستے دکھائی دئیے۔ تصادم کے دوران جہاں متعدد زخمی ہوئے تو وہاں موجود طلباء میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔ گھنٹوں تک جاری تصادم میں انتظامیہ کہیں بھی دکھائی نہ دی۔

دوسرے روز ایک بار پھر کھیل بچوں سے بڑوں تک پہنچ گیا گزشتہ کی رنجش نے رمضان المبارک کے تقدس کا بھی خیال نہیں رکھا، کشمیر بینک چوک میں دو گروپوں نے ایک بار پھر ڈنڈوں سے دوسرے پر وار کئے یہی نہیں جب ڈنڈوں کا کھیل ختم ہوا تو پتھروں سے بھی اس تسلسل کو جاری رکھا گیا۔

تھانہ سٹی کہوٹہ کے چند سو میٹر کے فاصلے پر ہونے والے دن کے واقعے پر پولیس نے نہ تو کوئی ایکشن لیا اور نہ ہی جائے وقوعہ پہنچی۔دونوں پارٹیاں گھنٹوں ایک دوسرے کیساتھ گھتم گھتم رہیں لیکن مجال ہو کہ انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک رینگی ہو۔

شہریوں کے کانوں میں سائرن کی آواز سنائی دی لیکن گاڑی اور فورس نہ پہنچ سکی۔ ضلعی ہیڈکوارٹر میں دو روز سے جاری خونی کھیل نے عام شہریوں کیلئے بھی مشکلات پیدا کردیں، کاروبار زندگی متاثر ہوکر رہ گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پچھلے اٹھالیس گھنٹوں سے شہر کا ماحول خراب ہے لیکن مجال ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن لیا گیا ہو۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں سرے عام دکھائی دینے والے ڈنڈے بردار گروہ کو پولیس گرفتار کرنے سے قاصر ہے۔
ہٹیاں بالا:بلوچستان دہشتگردی میں شہید راجہ عزیر فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک،ہر آنکھ اشکبار

Scroll to Top