ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابات سے متعلق خفیہ دستاویزات ریلیز کرنے کا اعلان

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات سے متعلق انٹیلی جنس دستاویزات کو جاری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ میں انتخابات کو خطرات کا سامنا ہے ، چین الیکشن کا ڈیٹا ہیک کرنا چاہتا ہے ، چین نے امریکہ میں ووٹرز کی 22 کروڑ فائلیں حاصل کیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا ایران میں زمینی فوج اتارنے پر غور، امریکی اخبار کا بڑا دعویٰ

قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ چین امریکہ کے انتخابات میں مسلسل مداخلت کر رہا ہے ، چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ، دستاویزات کے سامنے آنے سے انتخابی کمزوریاں بے نقاب ہوں گی ۔

ا نہوں نے کہا فیک نیوز میڈیا میری تقریر نشر نہیں کررہا ، جو چینلز میری تقریر نشر نہیں کررہے ان کی لائسنس منسوخ کیے جانے چاہئیں۔

انہوں نےکہا کہ ہمارے پاس دنیا میں کہیں بھی سب سے مضبوط اور طاقتور فوج ہے۔ میں نے اسے اپنی پہلی مدت کے دوران بنایا تھااور بدقسمتی سے، ہم اسے اب استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی فوج کے چھٹی رات بھی ایران پر حملے، ایئرپورٹس، ریلوے سٹیشن، مواصلاتی نظام نشانہ

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران میں بڑی کامیابی حاصل کر رہا ہے اور آپ اس محنت کا پھل بہت جلد دیکھیں گے۔