پنجاب بھرکے سرکاری اور نجی کالجز میں بھارتی گانوں پر رقص پر پابندی عائد

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے نجی و سرکاری کالجز تقریبات میں بھارتی گانوں پر رقص اورغیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف کالجز نے کالجز کے فن فئیر اور سپورٹس گالا میں بھارتی گانوں پر رقص کے واقعات پرنوٹس لیتے ہوئے سرکاری و نجی کالجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کالجوں کے فن فیئر اور اسپورٹس گالا میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

مراسلہ میں انکشاف کیا گیا کہ طلبہ اور اساتذہ نے ہمسایہ ممالک کے نغموں پر رقص کیا، تعلیمی اداروں میں ایسی سرگرمیاں منفی تاثر پیدا کرتی ہیں، تمام ڈائریکٹوریٹ آف کالجز ایسی سرگرمیاں روکیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ ہدایات پر عمل نہ ہوا تو کالج پرنسپل، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن پر اس کی ذمہ داری عائد ہو گی، غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Scroll to Top