آج سے 16مارچ تک بارش،بادل کہاں کہاں برسیں گے ؟محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا

مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )آزاد کشمیر کے دارالحکومت کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، مظفر آباد میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں، امکان ہے کہ بارش کسی بھی وقت شروع ہوجائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش پیدا کرنے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے ،جس کیوجہ سے پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ،مختلف شہروں میں آج سے 16مارچ تک بارش متوقع ہے ۔.

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔آزادکشمیر :برفباری کا سلسلہ تھم گیا،16 مارچ سے مزید بارشوں کا امکان ، محکمہ موسمیات

بارش کے نظام میں داخل ہونے کی وجہ سے لاہور میں ہلکی بارش متوقع ہے، لاہور کے ساتھ ساتھ وسطی اور بالائی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کئی دنوں سے خشک موسم ہے،خشک موسم کی وجہ سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔وادی لیپہ: برفباری کے دلکش نظارے، مگر راستے خطرناک ، سیاحوں کے لیے الرٹ !

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم از کم درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ پی ڈی ایم اے نے 9 مارچ سے 16 مارچ تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے تاہم آج بھی بارش کا امکان ہے۔

Scroll to Top