اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) امریکہ نے لاہور اور کراچی کے قونصل خانوں میں ویزا سروسز بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
جس سے ویزا کے حصول کے لیے مہینوں سے انتظار کرنے والے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکی ویزا کے حصول کے لیے مہینوں سے انتظار کرنے والے شہریوں کیلئے ایک بڑی اور مثبت خبر سامنے آگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف سے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی اہم ملاقات
امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ لاہور اور کراچی میں قائم اس کے قونصلیٹس رواں ماہ سے اپنی باقاعدہ قونصلر آپریشنز اور وائلڈ لائف/ویزا پروسیسنگ دوبارہ شروع کر رہے ہیں، جو گزشتہ چار ماہ سے معطل تھی۔
امریکی قونصلیٹس کی دوبارہ منتقلی اور بحالی کے بعد اب دونوں شہروں کے قونصلیٹس 20 جولائی سے وزٹر (سیاحتی)، اسٹوڈنٹ (تعلیمی)، اور بزنس ویزا سمیت تمام نان- امیگرنٹ ویزا ایپلی کیشنز پر دوبارہ کام شروع کر دیں گے۔
اس کے ساتھ ہی، ان قونصلیٹس میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے معمول کی قونصلر خدمات بھی بحال کر دی جائیں گی۔
خیال رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث مارچ میں کراچی اور لاہور قونصلیٹس سے غیر ضروری عملے کو ہٹا کر آپریشنز معطل کر دیے تھے، اس معطلی کی وجہ سے ہزاروں ویزا درخواست گزاروں کو انٹرویوز کی تاریخوں اور اپوائنٹمنٹس کے حصول میں شدید تاخیر اور بے یقینی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پیٹرولیم قیمتیں بنگلہ دیش، سری لنکا اور ترکیہ سے کم ہیں،علی پرویز ملک
امریکی سفارت خانے کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس سے قبل مئی میں پشاور قونصلیٹ کے آپریشنز کو بتدریج ختم کرنے اور اس کی خدمات کو اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانوں کے دوبارہ کھلنے سے ان ہزاروں پاکستانیوں کو بڑا ریلیف ملے گا جو طویل عرصے سے ویزا انٹرویوز اور دیگر قونصلر خدمات کے انتظار میں تھے۔
اس اقدام سے ملک میں امریکی ویزا آپریشنز کی مکمل بحالی کی راہ ہموار ہوگی اور اپوائنٹمنٹس کا حصول بتدریج آسان ہو جائے گا۔




