پولنگ اسٹیشن

آزاد کشمیر انتخابات ، ضلع نیلم کے دو حلقوں کے ووٹرز کے اعداد و شمار جاری

نیلم(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کیلئے ضلع نیلم کے دونوں انتخابی حلقوں میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 51 ہزار 911 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ پولنگ اسکیم کے مطابق حلقہ نمبر 25 نیلم ون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 80 ہزار 239 ہے، جن میں 42 ہزار 978 مرد اور 37 ہزار 261 خواتین شامل ہیں۔

حلقہ نمبر 26 نیلم ٹو میں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 71 ہزار 672 ہے، جن میں 38 ہزار 491 مرد اور 33 ہزار 181 خواتین ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات 2026، 45 حلقے، 852 اُمیدوار میدان میں آگئے

پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات کے مطابق حلقہ 25 نیلم ون میں مجموعی طور پر 222 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 53 انتہائی حساس، 67 حساس اور 143 نارمل پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔

اسی طرح حلقہ 26 نیلم ٹو میں 135 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 86 انتہائی حساس، 33 حساس اور 16 نارمل پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے پرامن، شفاف اور منصفانہ انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری، 45 حلقوں سے 475 امیدوار میدان میں

حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز بلا خوف و خطر اپنا جمہوری حق استعمال کر سکیں۔