سدہنوتی کی اہم شاہراہ چھتریڑی گجن ٹوٹ پھوٹ کا شکار،عوام کو شدید مشکلات

سدھنوتی( کشمیر ڈیجیٹل) سدھنوتی بلوچ کی یونین کونسل ہمروتہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر سے ملانےوالی اہم شاہراہ چھتریڑی گجن ٹوٹ پھوٹ کا شکار 
سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث قیمتی گاڑیاں کھٹار ہ بن گئیں ،مریضوں اور مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا ، آنے والے بجٹ میں چھتریڑی گجن روڈ کو ری کنڈیشننگ اور ری الائنمنٹ کےلیے شامل کیا جائے، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ۔

 یہ بھی پڑھیں ۔۔عباسپور،قاضی ثاقب کا گاؤں ہرکڑیاں اور بیڑی کی سڑک اپنی جیب سے تعمیر کرانے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق سدہنوتی بلوچ کی یونین کونسل ہمروتہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر سے ملانے والی سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

سڑک پر جا بجا گڑھے پڑچکے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے، شہریوں کا کشمیرڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چھتریڑی گجن سڑک کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔مظفر آباد کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

ٹوٹی پھوٹی سڑک پر گاڑیاں چلانے سے ہماری گاڑیوں کا بھی نقصان ہورہا ہے جبکہ ہمیں سفری مشکلات کا الگ سے سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپیل کرتے ہیں کہ آنے والے بجٹ میں اس سڑک کے لئے فنڈز رکھے جائیں اور اس کی تعمیر ومرمت کرائی جائے تاکہ ہمیں مشکلات سے نجات مل سکے ۔

Scroll to Top