لندن/ بھمبر( کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کیلئے قابل فخر لمحات، بھمبر آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے انجینئر فاخر جبران کو باوقارکامن ویلتھ پیس ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھمبر آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے انجینئر فاخر جبران کو لندن میں باوقارکامن ویلتھ پیس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
انجینئر فاخر جبران کو ایوارڈ کیساتھ 2ہزار پائونڈ کی انعامی رقم بھی دی گئی، یہ اعزاز 56 ممالک میں صرف 5 افراد کو دیاجاتا ہے جن میں انجینئر فاخر جبران بھی شامل ہیں۔
فاخر جبران کو اعزاز دینے کی تقریب گزشتہ روزکامن ویلتھ ہائوس لندن میں ہوئی جس میں کامن ویلتھ کے سیکرٹری جنرل، برطانوی وزیرخارجہ اور دیگرنمایاں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
کامن ویلتھ کے سیکرٹری جنرل نے اس موقع پر کہا کہ امن ایوارڈ جیتنے والے نوجوان لیڈر دنیا میں امن قائم کررہے ہیں اور مستقبل کی تشکیل میںبھی نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔
فاخرجبران نے ایوارڈ کو اپنے مشن کا تسلسل قراردیتے ہوئے نوجوانوں کی ترقی اور عالمی امن کیلئے اپنی وابستگی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر کا عالمی فخر: انجینئر فاخر جبران نے کامن ویلتھ پیس ایوارڈ جیت لیا!