مظفر آباد شہرمیں بجلی کی تاروں کے خطرناک جال عوام کیلئے رسک بن گئے

مظفرآباد( مسعود الرحمن عباسی )محکمہ برقیات نے ریاستی دارالحکومت میں اندرون شہر مختلف علاقوں کی فضا کو برقی لائنوں سے جال میں تبدیل کردیا۔

کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق نان ٹیکنیکل اور ناتجربہ کاری کے باعث ہر دو فٹ کے فاصلے پر لگائے جانے والے پولز عوام کی جان اور املاک کیلئےرسک بن گئے۔

شہر کی 32 وارڈز سمیت مضافات میں بھی برقی لائنوں نے شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنادیا ہے ۔مصروف ترین شاہراہوں کے کناروں پر لگے بڑے بڑے پول اپنی جگہ سے کھسک چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی وزراء منافقت کی اعلیٰ ترین مثال، لگژری لائف گزارنے والے عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ، غلام اللہ اعوان

محکمہ برقیات کے حکام کو علم ہونے کے باوجود انکو ہٹایا نہیں جاتا جو ااگر گر گیا تو اسکی زد میں آنے والی ہر چیز تہس نہس ہو جائے گی۔

ریاستی دارالحکومت میں اسی طرح رہائشی علاقوں کے اوپر سے تاریں گزرنے سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے لیکن برقیات کے حکام اور انتظامیہ تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسے میرے حلقے کی سکیموں پر شک ہے وہ مانیٹرنگ کرالے، وزیر خزانہ ماجد خان کاچیلنج

 

Scroll to Top