فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناروے کو 1-2 سے ہرا دیا ور اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ شروع سے ہی سنسنی خیز رہا، انگلینڈ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ پہلے ہاف میں برتری سمیٹی ، جس کے بعد ناروے نے بھی ایک گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔
دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں جس کے بعد اضافی ٹائم میں انگلینڈ نے فیصلہ کن گول اسکور کیا۔
ناروے نے ہار کے باوجود بھرپور مزاحمت دکھائی اورمخالف سائیڈ پر کئی خطرناک اٹیک بھی کیے لیکن انگلش دفاع اور گول کیپرکی عمدہ کھیل کی بدولت مزید گول ہونے سے روک دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈکپ،بیلجیئم کو شکست، اسپین نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
انگلینڈ کی جانب سے دفاعی نظم و ضبط اور بروقت جوابی حملوں نے فتح میں کیلدی کردار ادا کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے دونوں گول جوڈ بیلنگھم نے کیے جبکہ نارووے کی جانب سے واحد گول اینڈریاس شیلڈرپ نے اسکور کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی، جہاں اب اس کا مقابلہ دوسرے کوارٹر فائنل کے فاتح سے ہو گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈکپ ، کونسی ٹیم کوارٹر فائنل میں کس سے اور کب اور ٹکرائے گی؟
دوسری جانب ناروے کا عالمی فیفا کپ میں شاندار سفر کوارٹر فائنل میں اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔




