او آئی سی

دو روزہ او آئی سی خواتین کانفرنس آج اسلام آباد میں منعقدہو گی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں آج 12اورکل 13جولائی کودو روزہ او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس شروع ہو رہی ہے، جس میں رکن ممالک کی اعلیٰ سطحی خواتین نمائندگان شرکت کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اس کانفرنس کے چیئرمین کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں جبکہ وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک اور دیگر حکام نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

کانفرنس کے دوران خواتین کے بنیادی حقوق، تعلیم، صحت، معاشی خودمختاری، روزگار کے مواقع، فیصلہ سازی میں شمولیت اور معاشرتی ترقی میں ان کے کردار جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی افواج نے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا، ایران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں

9ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس کے موقع پر ایک خصوصی نغمہ اور دستاویزی فلم بھی جاری کی گئی ہے، جس کا مقصد خواتین کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

شرکاءاسلامی ممالک میں خواتین کو مختلف شعبوں میں آگے لانے کے لیے پالیسی اقدامات، تجربات اور علاقائی تعاون پر مبنی مشترکہ تجاویز پیش کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکا کا 6 ممالک کے تارکین وطن کے ورک پرمٹ میں توسیع کا فیصلہ

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی یہ کانفرنس مسلم اُمہ میں خواتین کو بااختیار بنانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔