مجتبیٰ خامنہ ای

والد سید علی خامنہ ای اور تمام شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائیگا،آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ ضرور لیں گے ۔ یہ انتقام قوم کا مطالبہ ہے اور یقینی طور پر لیا جائے گا۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرا نی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے بیان میں دھمکی دی ہےکہ وہ اپنے والد اور دیگر شہداء کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے بیتاب ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کون ہیں؟
سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد سرکاری نشریاتی ٹی وی پر جاری کئے گئے اپنے پہلے پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ انتقام پوری قوم کا مطالبہ ہے اور یہ یقینی طور پر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہید قائد اور ان دونوں جنگوں کے تمام شہداء کے خون کا بدلہ ان مجرم اور بدنام قاتلوں سے لینے کا عہد کرتے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سینئر ذرائع نے بتایا کہ مجتبیٰ خامنہ ای 28 فروری کو حملے میں چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے تھے اور 8 مارچ کو سپریم لیڈر مقرر ہونے کے بعد سے وہ عوام کے سامنے نہیں آئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق امریکی صدر براک اوباما کی بھارت کو بڑی وارننگ، ملک کے ٹوٹنے کا خدشہ ظاہر کر دیا
ایران کے سپریم لیڈر نے بیان میں مزیدکہا کہ ہم موجود ہوں یا نہ ہوں یہ مقصد ہر حال میں پورا ہوگا اور جلد ہی دنیا کا ہر آزاد انسان اس مقدس مشن کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔