ملازمین کا کم تنخواہوں سے استحصال کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ تیار،فوری سخت کارروائی کا اعلان

مظفر آباد( کشمیر ڈیجیٹل)مظفر آباد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیرمیں  تنخواہوں کی  ادائیگی کا ایکٹ2017 ملازمین کی تنخواہ کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، کم سے کم اجرت کی ادائیگی میں تاخیر اور کٹوتی بھی اس ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔

تمام ملازمین جن کا اپنے متعلقہ آجروں کی جانب سے استحصال کیا جاتا ہے وہ محکمہ لیبر کے پاس شکایات درج کروا ئیں جو شکایت کی روشنی میں ایسے دعویٰ کا عارضی جائزہ لینے کے بعد کیس متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو بھیجیں گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹ ڈپٹی کمشنر کے پاس بھی درخواست جمع کرائی جا سکتی، ڈپٹی کمشنرکو اتھارٹی کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔

مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 15 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کامیاب دعویٰ کی نتیجہ میں کلیم کی گئی رقم کی وصولی اس پر 10 گنا تک معاوضہ دلانے اور ملازمت فراہم کرنے والے ادارہ کے خلاف کارروائی بھی ہوگی۔

استحصال کا شکار ملازمین تنخواہ سے کی گئی غیر قانونی کٹوتی کی تاریخ سے یا تنخواہ کے واجب الادا ہونے کی تاریخ سے تین سال کے اندردرخواست دے سکتے ہیں۔ ایکٹ کے تحت اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون کا سہارا لیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے کم ازکم اجرت37 ہزار کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

 

Scroll to Top