منحرف ممبران اسمبلی دن میں خواب نہ دیکھیں،پی ٹی آئی میں انکا داخلہ بند ہوچکا،فرخ ممتاز راجا

مظفر آباد( کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فرخ ممتاز راجانے کہا ہے کہ آزادکشمیر اور پاکستان میں الیکٹیبلز پارٹیوں لئے جاتے ہیں پارٹیوں میں،ہمیں امید نہیں تھی کہ یہ اتنی جلدی ضمیر فروشی کرینگے۔

کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں فرخ ممتاز راجا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو سردار قیوم نیازی پہلے وزیراعظم بنے، اس کے بعد تنویر الیاس بنے جو تھوڑا عرصہ رہے اور عدالت نے نکا دیا۔

انہوں نے کہا کہ انوارالحق نے پی ٹی آئی سے غداری کی اور وزیراعظم بنے،منحرف ارکان نے عمران خان سے غداری کی، ان کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے، کسی کی واپسی کا فیصلہ عمران خان ہی کرینگے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرہے ہیں لیکن ہمارے پاس صرف 6 لوگ اجلاس باقی رہ چکے ہیں، اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے بھی15 ممبران کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مزاحمت کی تو شدید تشدد کیاگیا،انوارالحق پتا نہیںکس کو خوش کرنے کیلئے کارکنوں پر تشدد کروا رہے ہیں، گوجرانوالہ سے مقبول گجر ہی جیتے تھے ، انہیں ڈی سیٹ کرادیا گیا۔

فرخ ممتاز نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے لوگ ایکشن کمیٹی کیساتھ کھڑے ہوئے جس پر ان کی طاقت ڈبل ہوئی، ایکشن کمیٹی کے ممبران نے بھی تحریک انصاف کا شکریہ اداکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ عوامی حقو ق کی ترجمانی کی،ہم نے جب بھی احتجاج کیا انتظامیہ سے اجازت مانگی۔

یہ بھی پڑھیں: انوارالحق کا مزید رہنا ریاست کیلئے خطرناک، آزادکشمیر میں ان ہائوس تبدیلی لانا ہوگی، تنویر الیاس

Scroll to Top