باغ، دیسی گھی کی آڑ میں بڑا فراڈ بے نقاب، فیکٹری سیل ، مالک گرفتار کرلیا

باغ (کشمیر ڈیجیٹل)باغ ناجائز منافع خوری ،گراں ،فروشی اور ملاوٹ شدہ و مضر صحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے گھیرا مزید تنگ کر دیا ،دیسی گھی کے نام پر فراڈ بے نقاب،انتظامی افسران کا چھاپہ، فیکٹری سیل ، مالک گرفتار،افسر مال سید قمر کاظمی، تحصیلدار سید اناب گیلانی کا پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ کمرے میں قائم فیکٹری سیل مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر باغ راجہ صداقت کی ہدایت پر باغ میں ملاوٹ شدہ اشیاء ، غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔۔

انتظامی آفیسران نے دیسی گھی کے نام پر فراڈ کو بےنقاب کر کے مالک کو گرفتار کر لیا ۔عوامی حلقوں نے انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر باغ راجہ محمد صداقت خان کی ہدایات و نگرانی میں ملاوٹ شدہ ، غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
ملاوٹ شدہ ،جعلی اشیاء خوردونوش فروخت کر کے انسانی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں انہیں قانون کی گرفت میں لا کر مثال بنائیں گئے
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی صدرآصف زرداری سے ملاقا ت ،شمولیت کی خبروں پر پیپلزپارٹی آزادکشمیر کااظہار ناراضگی

Scroll to Top