ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل )چکار کے قریب مین شاہراہ پر( ٹھنڈی کسی) مہران حادثے کا شکار ۔ حادثے میں چکار کے نواحی علاقے منجہ کیری کے رہائشی چوہدری وسیم انکی زوجہ اور بچے شدید زخمی ہوگئے۔
مہران کار حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد بڑی تعداد میں جائے حادثہ پر پہنچ گئے، شہریون نے سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے ریسکیو کرکے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چکار منتقل کردیا ۔
ٹی ایچ کیوہسپتال میں زخمیوں کوفرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد مزید میڈیکل چیک اپ کیلئے مظفرآباد منتقل کردیا ہے۔
چکار کی عوام اور پبلک ٹرانسپورٹرز نے اعلی سماجی و اخلاقی قدروں اور تعاون کا عملی مظاہرہ کیا
حادثے کے فوری بعد مہران کار کو بھی سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ۔
مہران کار حادثے میں تین بچوں سمیت مرد اور خاتون زخمی،مہران کار حادثے کے دوران خاتون ڈرائیورنگ کررہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق مہران کار مظفرآباد نلوچھی براستہ چکار منجہ کیری جارہی تھی کہ چکار نادرا آفس ٹھنڈی کسی کے قریب مین شاہراہ سے سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری
مہران کار میں چوہدری وسیم ولد چوہدری نسیم سکنہ منجہ کیری اسکی بیوی عصمت بی بی، بچی ایشال فاطمہ، عمر 7سال اور بیٹے سیف الاسلام ،عمر 11 سال، عبدالواسیع عمر 4 سال زخمی ہو گئے
ہسپتال زرائع کے مطابق انکی حالت تسلی بخش ہے جنہیں ٹی ایچ کیو اسپتال چکار میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
چوہدری وسیم اور اسکے بچوں کی حالت تسلی بخش ہے جبکہ چوہدری وسیم کی زوجہ عصمت بی بی شدید زخمی ہیں انھیں ایمبولینس کے ذریعے مظفرآباد ریفر کردیا ہے
کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن تبدیل ، پونچھ ڈویژن تعینات