مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)حکومت آزاد جموں وکشمیر نے انتظامی مفاد کے پیش نظر مسعود الرحمن کمشنر مظفرآباد ڈویژن کو تبدیل کر کے کمشنر پونچھ ڈویژن تعینات کر دیا۔عبدالوحید خان کمشنر پونچھ ڈویژن کو تبدیل کر کے بغرض مزید ایڈجسٹمنٹ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ منسلک کر دیا۔
دوسری جانب صدر آزاد کشمیر کی جانب سے ڈی آئی جی ریزرو ورینجرز ظہیر احمد کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی پونچھ تعینات کردیا جبکہ سجاد حسین ڈی آئی جی پونچھ کو تبدیل کرکے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کیساتھ منسلک کردیا ۔
وزیرسپورٹس عاصم شریف بٹ کی شہریت جعلی نکلی،شوکت شاہ کے ممبر اسمبلی بننے کا امکان