وزیرسپورٹس عاصم شریف بٹ کی شہریت جعلی نکلی،شوکت شاہ کے ممبر اسمبلی بننے کا امکان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )آزاد کشمیر کے وزیر سپورٹس عاصم شریف بٹ کا سٹیٹ سبجیکٹ جعلی قرار دے دیا گیا ڈپٹی کمشنر بحالیات نے انکوئری رپورٹ سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ اور کمشنر بحالیات میں جمع کروادی ۔ ذرائع کے مطابق عاصم شریف بٹ اپنے سٹیٹ سبجیکٹ کا دفاع نہ کر سکے انکوائری رپورٹ میں وزیر سپورٹس عاصم شریف بٹ بھارت کے شہر امرتسر کے رہائشی نکلے ۔

یار رہے کہ دو ماہ قبل 5 مہاجرین ممبران اسمبلی کا سٹیٹ سبجیکٹ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا ہائی کورٹ نے سٹیٹ سبجیکٹ کے اصلی یا جعلی ہونے کے حوالے سے انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر سابق وزیر حکومت شوکت شاہ کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیارکیا گیا کہ قبل ازیں اس معاملہ کی انکوائری ہو چکی ہے ۔

ہائیکورٹ کی جانب سے حکم کو معطل کیا جائے تاہم سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے ہائی کورٹ کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا جس پر دپٹی کمشنر بحالیات میرپور نے انکوائری کی جس میں عاصم شریف بٹ کا سٹیٹ سبجیکٹ جعلی نکلا

عدالتی فیصلے کے بعد عاصم شریف بٹ اسمبلی ممبر شپ سے فارغ ہوجائیں گے اور ان کے مدمقابل امیدوار شوکت شاہ جو کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں دوسرے نمبر پر آئے تھے ممبر اسمبلی بن جائیں گے

عاصم شریف بٹ اور شوکت شاہ ایل اے 42 ویلی 3 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا ۔ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ جمع ہونے کے بعد الیکشن کمیشن اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اس پر مزید کاروائی عمل میں لائی گئی جس کے بعد شوکت شاہ کے ممبر اسمبلی بنے کے امکانات روشن ہو چکے ہیں

وزیرسپورٹس عاصم شریف بٹ نے ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیااس سے قبل میرے حق میں رپورٹ جاری کی گئی تھی شکست خوردہ شخص کی ایماء اور سیاسی دباو پر رپورٹ تبدیل کی گئی،ریاستی باشندہ ہوں کاغذات کا ہیر پھیر میری شہریت متاثر نہیں کر سکتا۔
اگر مطالبات نہ مانے گئے تو عید کے بعد شاہراہِ سرینگر بلاک کریں گے: عارف مغل

Scroll to Top