کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما سردار امان کشمیری ابتدا سے ہی پاکستان کے مخالف نکلا، 2019کا ایک بیان منظر عام پر آیا ہے جس میں سردار امان ریاست پاکستان کو نشانہ بنا رہا رہے۔
سردار امان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں مڈل ایسٹ سے آکر اس مارچ کا حصہ بنا ہوں،میں خصوصی طور پر اس مارچ میں شرکت کیلئے آیا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان ، تعارف عباس سمیت تمام اہم عہدیداران کا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی ختم کرنے کا اعلان
سردار امان کا کہنا تھا کہ معاہدہ کراچی نے کشمیریوں کو جکڑا ہوا ہے،ایکٹ74اور 22اکتوبر تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جس کیلئے ہم سراپا احتجاج ہیں۔
ویڈیو بیان میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ غاصب کے آلہ کار ہیں، یہ ہمیں اس وقت نہیں جانے دیتے، میں باور کرانا چاہتا ہوں کہ ہم ریاست کو چلنے نہیں دینگے۔
کالعدم ایکشن کمیٹی جو عوامی حقوق جی جدوجہد کا دعویٰ کرتی ہے لیکن اس کے سٹیج سے ایسے نعرے لگائے جاتے ہیں جو ریاست کیخلاف ہوتے ہیں، اب ریاست نے طے کر لیا ہے ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا دبائو مسترد،تراڑکھل کے تاجروں کا تمام بازار کھولنے کا اعلان
کالعدم ایکشن کمیٹی نے عوامی حقوق کے نام پر ریاست کو بلیک میل کیا لیکن اب ریاست نے ان سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر چیخیں نکل رہی ہیں۔




