ٹرمپ

امریکی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کو نشانہ بنایا،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آخری انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ کو دوبارہ فوجی طاقت کا استعمال کرنا پڑا تو اسلامی جمہوریہ ایران اپنی موجودہ شکل میں باقی نہیں رہے گا۔

انہوں نے تصدیق کی ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کے اندر میزائل، ڈرون مراکز اور ساحلی ریڈار تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جوہری تنصیبات کا معائنہ نہ کرانے پر ٹرمپ کی ڈیل منسوخ کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ ایک سخت بیان میں ایرانی حکام کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی طیاروں نے ایران کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کے بعد میزائل اور ڈرون ذخیرہ کرنے والے مقامات اور ساحلی ریڈار سائٹس پر حملے کیے ہیں۔