ٹاسک فورس کا ایکشن، ٹیکس چوری پر میرپور میں مشہور برانڈکی2 آؤٹ لیٹس سیل

میرپور( کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ اِنکم ٹیکس کی ٹاسک فورس نے ڈپٹی کمشنر محمود عالم ،انسپکٹر لقمان جرال ،انسپکٹر سید عاطف علی نےکانسٹیبلز انکم ٹیکس غلام غوث ،غفار سمیع کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے میرپور میں سٹائلو شوز کے دونوں آوٹ لیٹس کو سیل کر دیا۔

مذکورہ آوٹ لیٹس تاحال آزاد کشمیر ٹیکس کے پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) سسٹم سے منسلک نہیں ہوئے تھے اور خود کو ایف بی آر پاکستان سے لنک ظاہر کر رہے تھے ۔

مگر دوران چیکنگ کیوآرکوڈایف بی آر سے بھی ویری فائی نہ ہوا جس پر محکمہ نے دونوں سٹورز کو سیل کر دیا جو کسٹمرز سے ٹیکس لے رہے تھے مگر محکمہ کو دے رہےتھے۔

محکمہ اِنکم ٹیکس کمشنر ساؤتھ سید انصر علی کی نگرانی میں ٹیم نے برانڈز آؤٹ لیٹس پر پی او ایس کی تنصیب کا کام تیز کر دیا دو روز قبل لیملیٹ کا شٹر ڈاؤن کروا کر وہاں سسٹم نصب کروایا گیا، ڈومینزاورباٹا میں یہ اس سسٹم کی تنصیب کر دی گئی ہے۔

محکمہ انکم ٹیکس کے افسر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹائلو شوز والوں کو پی او ایس کیساتھ منسلک ہونے کے کئی مواقع دیئے گئے لیکن یہ نہیں ہوئے ، اب ان کے سسٹم سے منسلک ہونے پر ہی شٹر اوپن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو محمود عالم کا ٹیکس چوری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Scroll to Top