ہائی سکول بساڑی آزادکشمیر کے امتحانی عملہ کی ملی بھگت،کمپیوٹر سائنس کا پرچہ آئوٹ،سوشل میڈیا پر وائرل

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )آزاد جموں وکشمیر انٹر میڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میر پور کے زیر انتظام آزاد کشمیر بھر کے امتحانی مراکز میں امتحان ثانوی فرسٹ اینول 2025 جو مورخہ 2025-03-11 سے شروع ہوا ۔

امتحان شروع ہونے کے بعد مضمون کمپیوٹر سائنس گروپ اول کا معروضی پرچہ 9:02 منٹ پر بساڑی نیوز گروپ فار بوائز میں شیئر ہوا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس کی ابتدائی تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ یہ پرچہ امتحانی مرکز ہائی سکول بساڑی کے امتحانی عملہ کی ملی بھگت اور ادارہ کے نائب قاصد نے گروپ میں شیئر کیا۔

راقم کنٹرولر امتحانات نے اطلاع ملتے ہی چیئر مین کو رپورٹ پیش کی جس کا چیئر مین نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے امتحانی مرکز کے جملہ امتحانی عملہ کوفوری طور پر فارغ کرتے ہوئے نیا امتحانی عملہ تعینات کرنے اور پرچہ شیئر کرنے میں ملوث جملہ افراد کے خلاف FIR درج کرنے کی ہدایت فرمائی ۔

حکم کی تعمیل کرتے ہوئے راقم کنٹرولر امتحانات نے عملہ فوراً تبدیل کرتے ہوئے پرچہ شیئر کرنے والے جملہ افراد کے خلاف FIR کا اندراج کروا دیا ہے۔

معاملہ کی مزید انکوائری کیلئے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سدھنوتی ، ریسرچ آفیسر بورڈ اور اسٹنٹ سیکریٹری ایڈمن بورڈ پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو جلد اپنی رپورٹ چیئرمین کو پیش کرنے کی پابند ہوگی ۔

جیری آفس میں اوورسیز کشمیریوں کیساتھ نارواسلوک ،فیصل منظور کا برطانوی سفیر کو خط ارسال

Scroll to Top