مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر سمیت آزاد کشمیر کیلئے سونے اور چاندی کی قیمتوں کا نیا اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق قیمتی دھاتوں کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین معاشی اعشاریوں اور صرافہ مارکیٹ کی رپورٹ کے مطابق، آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں 24 قیراط سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 447,000 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے ۔
10 گرام سونے کی قیمت 383,230 روپے مقرر کی گئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیاں اور مقامی سطح پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ ان قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مختلف کوالٹی اور طہارت کے لحاظ سے سونے کے نرخ درج ذیل رہے:22 قیراط زیورات کی تیاری میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے اس سونے کی قیمت 409,855 روپے فی تولہ اور 10 گرام کی قیمت 351,295 روپے رہی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یوم عاشور : حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
21 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 391,225 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت 335,327 روپے ریکارڈ کی گئی ۔
18 قیراط : صرافہ بازار میں اس کی فی تولہ قیمت 335,336 روپے اور 10 گرام کی قیمت 287,423 روپے تک پہنچ گئی۔
ملک گیر سطح پر کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور ملتان سمیت مظفرآباد میں بھی صرافہ بازاروں میں یکساں نرخوں پر کاروبار دیکھا گیا ۔
دوسری جانب سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 8,073 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں آج یوم عاشورہ منایا جا رہا ہے
10 گرام چاندی 6,921 روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔ کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ شادی بیاہ کے سیزن اور سرمایہ کاری کے رجحان کے باعث مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی مانگ میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔



