اسلام آباد(کشمیرڈیجیٹل۔) ایرانیصدر مسعود پزیشکیان کے دورہ پاکستان کا امکان، ریڈ زون میں استقبال کی تیاریاں شروع کردیں۔
زرائع کے مطابق ایرانی صدرایک روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے ۔ اپنے دورے کے دوران ایرانی صدر اپنے پاکستانی ہم منصب آصفوعکئ زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزیشکیان کے کل ایک روزہ انتہائی اہم اور مختصر دورے پر پاکستان آمد کا قوی امکان ہے، جس کے لیے وفاقی دارالحکومت میں سفارتی اور انتظامی تیاریاں جاری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن آزادکشمیر:امیدواروں،ایجنٹوں کیلئےضابطہ اخلاق جاری
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر اپنے ایک روزہ دورے کے دوران اسلام آباد میں صدر، وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرینگے ۔
ان ملاقاتوں کے دوران پاک ایران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے سمیت خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دوسری جانب معزز مہمان کے شاندار استقبال کے لیے اسلام آباد کے ریڈ زون میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مرتضیٰ گیلانی پی ٹی آئی عہدیدار کو ن لیگی ٹکٹ ملنے پر برہم،قائدین سے نوٹس لینے کا مطالبہ
ضلعی انتظامیہ اور وزارتِ خارجہ کے پروٹوکول ونگ کی جانب سے ریڈ زون کی تمام اہم شاہراہوں کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے، جہاں پاکستان اور ایران کے قومی جھنڈے لہرا دیئے گئے ہیں جو دونوں ممالک کے گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کر رہے ہیں۔
سکیورٹی کے حوالے سے بھی اسلام آباد میں انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کو ٹیلیفونک گفتگو یا سفارتی رابطے کے دوران دورۂ پاکستان کی باقاعدہ دعوت دی تھی، جس انھوں نے قبول کرلیا تھا۔




