میرپور،پرائیویٹ مسلح گارڈ ز لے کر بازار جانیوالے افراد کیخلاف کارروائی کا حکم

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل) کمشنر میرپور چوہدری مختار حسین نے بدوں اجازت اپنے ساتھ مسلح سکیورٹی گارڈ زرکھ کرسرعام بازاروں میں گومنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

کمشنر میرپور چوہدری مختار حسین نے ڈویژن بھر کی انتظامیہ اور پولیس کو مکتوب کے ذریعے ہدایا ت دی ہے کہ امن و عامہ اور مفاد عامہ میں ایسے تمام غیرسرکاری افراد جو اپنے ساتھ پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ رکھ کر بازاروں میں گھومتے ہیں کیخلاف موثرقانونی کارروائی عمل میں لائے جائے ۔

مکتوب میں کہا گہا ہے کہ پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز جب کسی دکان یا بازار میں اسلحہ سمیت جاتے ہیں تو عوام الناس میں خوف و ہراس پھیلتا ہے جس سے خریدو فروخت کا ماحول بھی متاثر ہوتا ہے اور سر عام مسلح گارڈ کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات جنم لینے کے بھی خدشات موجود ہوتے ہیں۔اس غیر قانونی صورتحال کا تدراک کر نا انتظامیہ و پولیس کی ذمہ داری ہے۔

آئندہ کیلئے امن عامہ اورمفاد عامہ میں کوئی غیر سرکاری فرد پرائیویٹ گارڈ رکھ کرسرعام شہر میں گومنے کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عام شہریوں ،تاجروں،خواتین،بچے اور بوڑھوں کوعدم تحفظ کا احساس پیدا نہ ہو اورہر شہری اپنی معمول کی زندگی بھی آزادانہ طور پر جاری رکھ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کانفرنس میں لال قلعہ کےثقافتی ورثہ کو روشناس کروایا جائیگا،چیف جسٹس، تعمیراتی کام کا معائنہ کیا

Scroll to Top