جوڈیشل کانفرنس میں لال قلعہ کےثقافتی ورثہ کو روشناس کروایا جائیگا،چیف جسٹس، تعمیراتی کام کا معائنہ کیا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)چیف جسٹس آزادکشمیرجسٹس راجہ سعید اکرم خان نے لال قلعہ مظفرآباد کا دورہ کیا اورتاریخی لال قلعہ کے تعمیراتی کام کامعائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آزادکشمیرجسٹس راجہ سعید اکرم خان نے لال قلعہ مظفرآباد کا دورہ کیا،سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جج سپریم کورٹ جسٹس رضاعلی خان بھی ہمراہ تھے ۔

سیکرٹری سیاحت وآثار قدیمہ محترمہ مدحت شہزاد اور سیکرٹری سیاحت چوہدری عبدالرحمن نے قدیمی ثقافتی ورثہ لال قلعہ کے تعمیراتی کام بارے بریفنگ دی۔

چیف جسٹس آزادکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لال قلعہ مظفرآباد تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔

سپریم کورٹ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر منعقدہونے والی انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں لال قلعہ پر بھی شرکاء کی توجہ کا مرکز رہےگا تاکہ کشمیریوں کے صدیوں پرانے اس ثقافتی ورثہ کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کروایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے انوار حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا، ناگزیر وجوہات پر اب بھی حصہ ہے،خواجہ طارق سعید

 

Scroll to Top