حویلی کی مسافر گاڑیاں انسانی زندگیوں سے کھیلنے لگیں، کوئی پوچھنے والا نہیں

مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل)ضلع حویلی آزاد کشمیر میں مسافر گاڑیوں کے مالکان چند ٹکوں کی خاطرانسانی زندگیوں سے کھیلنے لگے، کوئی پوچھنے والا موجود ہی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے پسماندہ ودور افتادہ ضلع فارورڈ حویلی کہوٹہ کو جانیوالی گاڑیاں مسافر گاڑیاں کم اورمال بردار گاڑیاں زیادہ لگتی ہیں، مظفر آباد، راولپنڈی ، لاہور سمیت دیگر شہروں سے حویلی کہوٹہ جانیوالی مسافر گاڑیاں مسافروں سے دو گنا وزنی سامان چھتوں پر لاد کرانسانی زندگیاں خطرے میں ڈالتی ہیں۔

حد تو یہ ہے کہ حویلی فارورڈ کہوٹہ جو آزادکشمیر کا دورافتادہ ضلع ہے وہاں پر اتنا اضافی سامان لے جاتے ہوئے انہیںراستے میں ٹریفک پولیس سمیت کوئی روکنے کی جرآت نہیں کرتا۔

ضلع حویلی اور باغ میں تعینات ٹریفک پولیس افسران ضلعی انتظامی افسران کی آنکھوں کے سامنے یہ مسافر گاڑیاں درجنوں مسافروں اور بیسیوں من وزن اٹھا کر انسانی جانوں سے کھیل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے انوار حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا، ناگزیر وجوہات پر اب بھی حصہ ہے،خواجہ طارق سعید

 

Scroll to Top