مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل)نادرا نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خواتین کی فری رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ، فاطمہ جناح گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفر آباد میں طالبات کی رجسٹریشن کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں نادرا کی جانب سے خصوصی مہم کے تحت 10 سے 14 مارچ 2025 کے دوران تمام نادرا مراکز میں 50 فیصد کاؤنٹرز خواتین کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں۔
آزادکشمیر میں موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے بھی خواتین کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے، موبائل رجسٹریشن وین پر بڑی تعداد میں طالبات نے رجسٹریشن کروائی اور نادرا کے اقدام کو سراہا۔
نادراافسر نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شناخت ہر عورت کا آئینی اور قانونی حق ہے، نادرا ہر عورت کے اس حق کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔خواتین کی رجسٹریشن نادرا کی ترجیح ہے۔
آزادکشمیر میں مظفر آباداور جہلم ویلی میں خصوصی موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے خواتین کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے، خواتین پہلی فرصت میں ان کا شناختی کارڈ بنوائیں۔
طالبات نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے نادراکے اقدام کو سراہا۔
یہ بھی ہڑھیں: پیپلزپارٹی نے انوار حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا، ناگزیر وجوہات پر اب بھی حصہ ہے،خواجہ طارق سعید