وادی لیپہ( جی ایم بخاری ) وادی لیپہ میں مڈ وے اور شیلٹر نمبر ایک کے درمیان برفانی تودہ گرنے کے باعث ریشیاں موجی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئےبند ہو گئی ہے۔ عوام کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر میں ایک بار پھر بارش اور برفباری کاسلسلہ شروع ہوا ہے اسی دوران برفانی تودہ گرنے سے ریشیاں موجی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئےبند ہو گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خاص طور پر ریشیاں موجی روڈ پر سفر کرنے سے پہلے پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ شاہرات سے صورتحال کے بارے میں معلومات ضرور حاصل کریں۔
بارش اور برفباری کی وجہ سے مزید برفانی تودے گرنے کا خدشہ موجود ہے، اس لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔
پاک فوج کے جوان اور محکمہ شاہرات کا عملہ بھی موقع پر موجود ہے، موسم بہتر ہوتے ہی روڈ بحالی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ، سردی کی شدت میں اضافہ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ