مصر، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں علاقائی سلامتی پر اہم بیٹھک کا فیصلہ کیا ہے۔
دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خارجہ اسحاق ڈار اپنے مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کی دعوت پر 21 جون 2026 کو قاہرہ میں آر4 گروپ کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مشکل وقت میں مخلصانہ حمایت ہمیشہ یاد رکھیں گے،ایرانی صدر، شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ
اس اہم بیٹھک میں مصر، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے وزرائے خارجہ شریک ہو رہے ہیں۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد علاقائی سلامتی، امن اور استحکام سے جڑے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنا ہے۔
وزرائے خارجہ اس دوران پرانے فیصلوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات کریں گے۔
اپنے اس دورے کے موقع پر اسحاق ڈار مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاک مصر تعلقات کو مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر ہونے والی نئی تبدیلیوں پر مشاورت کی جائے گی۔
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ اسلام آباد ان تمام ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف، سعودی ولی عہد کے مابین ٹیلیفونک رابطہ،معاہدے کی کامیابی پرمبارکباد
یہ آر-4 فریم ورک دراصل خطے میں خوشحالی اور مستقل امن کے لیے ان چاروں ممالک کی مشترکہ کوششوں کا عکاس ہے۔
اس سے قبل مارچ کے مہینے میں بھی اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں مشرقِ وسطیٰ کے بحران پر انہی ممالک کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کی تھی۔




