مظفر آباد میں بارش ،نیاسلسلہ 16 مارچ تک جاری رہے گا،ایڈوائزری جاری

مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیرکے دارالحکومت مظفر آباد اور مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش، ایس ڈی ایم اے نے 16مارچ تک بارش اور برفباری کی ایڈوائزی جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیرکے دارالحکومت مظفر آباد اور مضافاتی علاقوں میں پیر کی صبح ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ ایس ڈی ایم اے نے 16مارچ تک بارشوں وبرفباری کی ایڈوائزی جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج آزادکشمیر ،گلگت بلتستان ،خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

کل منگل کو بھی آزادکشمیر ،بلوچستان، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا،مری میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مارچ سے 16 مارچ تک بارش ،برفباری کا امکان، ایڈوائزری جاری

Scroll to Top