مظفرآباد:40 ہزار روپے مالیتی پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کا اعلان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزارتِ خزانہ کے ماتحت ادارے نیشنل سیونگز (قومی بچت) کی جانب سے 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیئے۔

نیشنل سیونگز نے 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کردیے جس کے مطابق پہلا انعام جیتنے والے خوش نصیب کو 8 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

دوسرا انعام جیتنے والے تین افراد کو تین کروڑ روپے ملیں گے۔

بدھ کے روز پشاور اور مظفرآباد میں ہونے والے لکی ڈراز میں کئی خوش نصیب افراد کروڑوں روپے جب کہ سیکڑوں افراد لاکھوں روپے کے حق دار قرار پائے ہیں۔

40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔ نتائج کے مطابق بانڈ نمبر 810678 نے 8 کروڑ روپے کا پہلا انعام جیت لیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا پاکستان سے الحاق حلف نامے سے نکالنے کا مطالبہ تھا: راناثنااللہ کا انکشاف

دوسرے انعام کے لیے تین بانڈ نمبرز کامیاب قرار پائے جن میں 159467، 855955 اور 954286 شامل ہیں۔ ان میں سے ہر ایک بانڈ ہولڈر کو 3 کروڑ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔

علاوہ ازیں تیسرا انعام جیتنے والے 660 شرکا کو پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔

8 کروڑ روپے کا پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 810678 نے جیتا ہے جبکہ تین کروڑ روپے جیتنے والے افراد کے نمبر 159467، 855955 اور 954286 ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا بجلی آٹے پر سبسڈی ،نشستوں کے خاتمے کا ڈھونگ بے نقاب

اس کے علاوہ 660 خوش نصیب افراد فی کس 5 لاکھ روپے کا تیسرا انعام جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ کامیاب ہونے فی کس والے تمام بانڈ نمبرز کی مکمل فہرست جاری کر دی گئی ہے۔