اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ نے پاکستان میں موجود اور پاکستان کا سفرکرنیوالے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ٹریول ایڈوائزری امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف قونصلر افیئرز نے جاری کی ہے۔
ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو پاکستان کے سفر پر نظر ثانی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔آزاد کشمیر:سائبر کرائم کا نیا طریقہ: لڑکیوں کو ٹریپ کر کے بلیک میل کرنیوالے گروہ کے 2 ملزمان گرفتار
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سفر سے گریز کرنا چاہیے۔
ایڈوائزری کے مطابق پاکستان میں شدت پسند گروپ حملوں کی منصوبہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بلوچستان اور خیر پختونخواہ میں دہشت گردانہ حملے عام ہیں، پاکستان میں بغیر اجازت احتجاج کی اجازت نہیں ہے اور پاکستان میں احتجاج کے قریب پائے جانے والے کسی کو بھی تحقیقات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہر ی کہیں بھی مظاہروں اور احتجاج کے قریب نہ جائیں ورنہ انہیں تفتیش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔




