وادی لیپہ ( کشمیر ڈیجیٹل )وادی لیپہ میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر،لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ۔
لوڈشیڈنگ کے باعث عوام پریشان، 2020 سے قبل وادی لیپہ میں ایک ہائیڈل پاور فنگشنل تھا جس کی پیداواری صلاحیت 1.6 میگاواٹ تھی۔ 2020 کے بعد وادی لیپہ میں کاپہ بنی مولہ ہائیڈرل پروجیکٹ بھی فنگشنل ہو گیا جس کی پیداواری صلاحیت 2.00 میگا واٹ ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔وادیِ لیپہ عوام کا بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف شدید احتجاج، مظاہرین کا پاور ہاؤس کا پانی بند کرنے کی کوشش
کاپہ بنہ مولہ ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے بعد لوڈ شیڈنگ ختم ہونی چاہیے تھی لیکن لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث عوام کا جینا محال ہوچکاہے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔سرکٹ کہوٹہ تاپلندری ، ڈڈیال تا کوٹلی 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ، محکمہ برقیات کا اعلامیہ جاری
علاقہ مکینوں کو بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےلوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔
عوام علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات کر کے مسائل سے نجات دلائی جائے ۔




