سونے

ملک بھر میں سونا فی تولہ 1469 روپے سستا ہو گیا

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد صارفین اور زیورات کی خرید و فروخت سے وابستہ افراد کیلئے معمولی ریلیف پیدا ہوا ہے ۔

صرافہ بازار کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1469 روپے کی کمی دیکھی گئی ، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1323 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 14 ڈالر سستا ہو کر 4453 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں زبردست کریش: فی تولہ سونا 8600 روپےسستا ہو گیا

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مختلف معاشی عوامل، ڈالر کی قدر، شرح سود میں تبدیلی اور سرمایہ کاروں کے رجحانات کی وجہ سے ہوتا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوتے ہیں ۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 67 روپے سستی ہو کر 7730 روپے پر آ گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 61 روپے کمی کے بعد 6623 روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 72.52 ڈالر رہی، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں نسبتاً کم سطح ہے ۔

صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ کمی وقتی بھی ہو سکتی ہے کیونکہ عالمی معاشی حالات، تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے رجحانات مستقبل میں قیمتوں کو دوبارہ متاثر کر سکتے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کے ساتھ چاندی بھی مہنگی ، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟

تاہم موجودہ کمی کے باعث مارکیٹ میں خریداری کا رجحان کسی حد تک بہتر ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے ۔