شائقین کیلئے خوشخبری ہے اور پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں رواں ماہ لندن میں ایک بار پھر روایتی مقابلے کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق پرو ہاکی لیگ کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان 23 اور 26 جون کو شیڈول اہم میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخرِ عالم نے حج کے بعد بال کیوں نہیں منڈوائے؟ فخرِ عالم نے بتا دیا
قومی ہاکی ٹیم اس وقت لاہور میں تربیتی کیمپ میں مصروف ہے، جہاں کھلاڑیوں کو آئندہ میچز کی تیاری کرائی جا رہی ہے۔ شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم 9 جون کو بیلجیم روانہ ہوگی۔
گرین شرٹس 13 جون کوبیلجیم اور 14 جون کواسپین کے خلاف میدان میں اتریں گے جبکہ 19 جون کو دوبارہ بیلجیم اور 20 جون کو اسپین کے خلاف دوسرا میچ کھیلا جائیگا اس سے قبل یہ میچز 16 اور 17 جون کو طے تھے تاہم شیڈول میں تبدیلی کردی گئی۔
پاکستانی ٹیم 21 جون کو بیلجیم سے لندن روانہ ہوگی جہاں 23 جون کو روایتی حریف بھارت کا سامنا کرے گی جبکہ 24 جون کو انگلینڈ کے خلاف میچ ہوگا۔
26 جون کو پاکستان اور بھارت ایک بار پھر مدمقابل ہوں گے، جس کے بعد 27 جون کو قومی ٹیم اپنا آخری لیگ میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تیاریاں مکمل: 48 ٹیموں کے اسکواڈز کا اعلان، 1248 کھلاڑیوں کی ریکارڈ شمولیت
اب تک پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ٹیم کھیلے گئے تمام 8میچز ہار چکی ہے اور ٹیبل پر بغیر پوائنٹس کے آخری نمبر پر موجود ہے۔
لیگ میں کارکردگی بہتر بنانا اور جگہ برقرار رکھنا قومی ٹیم کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ہر سال سب سے نچلی ٹیم کو لیگ سے باہر کر دیا جاتا ہے۔



