مظفرآباد:سابق وزیر حکومت و ممبر اسمبلی جاوید بٹ سے گن پوائنٹ پر رکھی ہوئی سرکاری گاڑی اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد حماد بشیر نے واپس ریکور کر لی۔
ممبر اسمبلی جاوید بٹ بدھ کو دن بھر سوشل میڈیا پہ کہتے رہے کہ فی سبیل اللہ گاڑی رکھی ہوئی جس پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو تحویل میں لے کرسنٹرل پول میں بھیج دی۔
یہ بھی پڑھیں: مہاجرین کو بلیک میل کرنا بند کیا جائے، ان کا جائز حق دیا جائے : جاوید بٹ
اطلاعات کے مطابق گن مین کو باہر بلا کر گاڑی کی چابی وصول کی گئی جس کے بعد گاڑی کو ٹرانسپورٹ پول میں جمع کروا دیا گیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جاوید بٹ 4 اکتوبر 2025 کے بعد بھی مذکورہ سرکاری گاڑی استعمال کرتے رہے تھےجاوید بٹ کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ کل ویسے بھی اسمبلی اجلاس کے بعد گاڑی جمع کروانا چاہتے تھے۔
یاد رہے کہ دن کو ممبر اسمبلی جاوید بٹ نے کہا تھا کہ غریب آدمی ہوں ،گاڑی فی سبیل اللہ رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تھا کہ آزاد کشمیر حکومت مہاجرین اسمبلی اراکین کو فنڈز دے کر کوئی احسان نہیں کر رہی، کیونکہ یہ رقم حکومتِ پاکستان مہاجرین کے لیے فراہم کرتی ہے۔
جاوید بٹ کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی نشستیں ان کے آئینی اور جمہوری حقوق کی علامت ہیں، لہٰذا انہیں کسی صورت ختم نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیرٹرانسپورٹ جاوید بٹ کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دائر
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل خواجہ فاروق نے جاوید بٹ سے سوال کیا تھا جس پر انہوں نے کہا تھا کہ زبردستی رکھی ہوئی ہے، ساتھ ہی اسلحے کا اشارہ بھی کیا تھا لیکن بعد میں جاوید بٹ کا کہنا تھا کہ مذاق میں ایسا کہا تھا۔




